اتوار, جنوری 25, 2026
ہومقائد کے مواقفحضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر عمل کرنا تقاضا ایمانی ہے ، قائد...

حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر عمل کرنا تقاضا ایمانی ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان


راولپنڈی/ اسلام آباد25 دسمبر2025 ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد کی پوری انسانیت خصوصاً کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو خصوصی طور پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مسیحی برادری کا ملک کی تشکیل کیساتھ ترقی و خوشحالی میں بڑا کلیدی کردار رہا ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا، قائداعظم کے پاکستان کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر پرامن جدوجہد کرنا ہوگی، قائد کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہی پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے 25 دسمبر کو کرسمس اور بابائے قوم حضرت قائد اعظم کی ولادت پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد کی خوشی ہر انسان کو منانا چاہیے کہ وہ اس انسان کی فلاح کیلئے اس آفاقی و امن کے پیغام کو لے کر تشریف لائے کہ جو پایہ تکمیل تک ختمی مرتبت حضرت محمد ۖ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ہوا۔انہوں نے مزید کہاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی استوار کرنا، ان کی سیرت و کردار سے رہنمائی لینا بھی تقاضا ایمانی ہے ۔انہوںنے آمد حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر پوری انسانیت خصوصاً مذہبی تہوار کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی برادری کا ملک کی تشکیل کیساتھ ترقی و خوشحالی میں ہمیشہ بڑا کلیدی کردار رہاہے ۔بابائے قوم کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ جس آزاد و خودمختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو بانی پاکستان نے پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کی سلامتی اور بقا کیلئے اب ریاست کیساتھ ہر فرد کو بھی اپنا مثبت کردار دا کرنا ہوگا ، افسوس عرصہ دراز سے طبقاتی تفاوت’ عدم مساوات’ عدل و انصاف کا فقدان چلا آرہا ہے جس کا بنیادی سبب حکمرانوں کے غیر سنجیدہ اقدامات سمیت اپنے فرائض منصبی کو احسن طور پر انجام نہ دینا ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط’ مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے لازم ہے کہ قائد اعظم کے افکار و تعلیمات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے سسٹم کو عادلانہ اور شفاف بنایاجائے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین