جمعرات, فروری 5, 2026
ہومقائد کے مواقفمظلوم کشمیریوں کی امید کا مرکز فقط پاکستان ، قابل عمل راہ...

مظلوم کشمیریوں کی امید کا مرکز فقط پاکستان ، قابل عمل راہ حل متعارف کرایا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

مظلوم کشمیریوں کی امید کا مرکز فقط پاکستان ، قابل عمل راہ حل متعارف کرایا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد04 فروری 2026 ئ: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ امید کا مرکز فقط پاکستان، کشمیری قیادت، قومی طبقات اور تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کرتے ہوئے قابل عمل راہ حل متعارف کرایا جائے، خطے میں مسئلہ کشمیر کے حل تک پائیدار قیام امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر پرمختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام ایک عرصہ سے اپنی آزادی کی تمنا لئے ہوئے کہیں جام شہادت نوش کررہے ہیں تو کہیں عصمت دری، پیلٹ گنز کے ذریعے نشانہ بنایا جارہاہے، ریاستی جبر و ظلم کا کونسا حربہ ہے جو ان مظلوم عوام پر نہ آزمایاگیا ہو مگر آج بھی کشمیر سے آزادی کی صدائیں بلند ہورہی ہیں افسوس! پاکستان کی طر ف سے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ،مگر اس کے باوجو دبھارت مسلسل غاصبانہ اقدامات کئے جارہاہے۔انہوںنے کہاکہ ایسا قابل قبول لائحہ عمل وضع کیاجائے تاکہ مسئلہ کشمیر ”جو جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے قیام کےلئے انتہائی ضروری مسئلہ ہے “حل ہو اور کشمیری عوام کو بھی اپنی سرزمین پر آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو۔ انہوںنے تجویز دی کہ کشمیری قیادت، تمام قومی طبقات اور سٹیک ہولڈرز میں سے صاحب الرائے افراد سے تجاویز مرتب کریں اور مفصل غور کے بعد لائحہ عمل کی شکل میں پیش کیا جائے او راسکی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائیں تو پھر نہ صرف کشمیری عوام کی ڈھارس بندھے گی بلکہ جنوبی ایشیاکا سب سے بڑا مسئلہ سنجیدہ حل کی جانب بھی بڑھے گا ۔
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک عرصہ سے دہشت گردی، انتہاءپسندی کے مسئلہ سے نبرد آزما ہے، انہوںنے بلوچستان کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار اور سیکورٹی فورسز کیساتھ سویلین شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین