راولپنڈی 8 فروری 2026 ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ اویس نورانی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سانحہ نماز جمعہ ترلائی اسلام آباد پر افسوس اور انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف راست اقدام اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر اتحاد و وحدت اور باہمی اخوت و رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ سانحات اور واقعات مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنے کی سازش ہے جس کو اتحاد امت کے ذریعہ ناکام بنایا جائے گا۔
دونوں رہنماﺅں نے موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی صلاح و مشورہ کیانیز مذہبی سیاسی قوتوں کے باہمی مربوط رہنے اور مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ اور محمد حنان رضا نورانی بھی موجود تھے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ اویس نورانی کی ملاقات
متعلقہ مضامین


