علامہ ساجد نقوی سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، سانحہ ترلائی پر تعزیت و افسوس کا اظہار
ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار، حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں، مولانا فضل الرحمن
ملاقات کے دوران شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادبھی موجود تھے
راولپنڈی / اسلام آباد13فروری 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی اور سانحہ جامع مسجد خدیجہ الکبری ترلائی اسلام آباد کے سانحہ پر تعزیت پیش کی افسوس کااظہار کیا۔ اس موقع پر شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے مسجد خدیجة الکبریٰ کے شہدائے کی بلندی درجات کیلئے د عائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے مسجد خدیجة الکبریٰ پرخود کش حملے کو قومی المیہ قرار دیا۔ مولانا فضل الرحمن نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیااور کہاکہ حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
علامہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، سانحہ ترلائی پر تعزیت و افسوس کا اظہار
متعلقہ مضامین


