قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے پاکستان علماء کونسل کے رہنماؤں نے اہم ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا محمد نعمان حاشر، صدر پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر عقیل اور صدر اسلام آباد مولانا ابوبکر شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے اور اس طرح کے واقعات قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مکاتب فکر کو مل کر امن، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر علامہ اشفاق وحیدی بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے پاکستان علماء کونسل کے رہنماؤں کی اہم ملاقات
متعلقہ مضامین


