قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے محمد علی جناح فاؤنڈیشن کے اراکین نے ملاقات کی اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت پیش کی ملاقات میں جناب یعقوب خان کنوینئر محمد علی جناح فاؤنڈیشن ، چوہدری فرخ رضا ، شکیل حسین ، جناب طالب رضوی ، جناب فضل میکن اور سید فدا عباس شریک تھے اور شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کی وفد نے فاؤنڈیشن کے امور سے متعلق قائد محترم کو بریفنگ دی اور مختلف امور میں رہنمائی لی

ائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جناب محمد شاہ ایڈوکیٹ نے ملاقات کی رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت پر قائد محترم سے تعزیت کی اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی ملاقات میں حالیہ مظاہروں میں ہونے والی شہادتوں اور گرفتاریوں سے متعلق بھی قائد محترم سے گفتگو ہوئی قائد محترم نے مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا .

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی کے وکیل مطلق شیخ امجد علی عابدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت پیش کی وفد میں حجة الاسلام مولانا سيد سفیر عباس شیرازی ، حجةالاسلام ناصر علی سیالجناب الشیخ محمد مجتبی نوری صاحب جناب الشيخ حسن مجتبی نجفی صاحب جناب مرزا علی حسنین صاحب شریک تھے


