ہفتہ, مارچ 14, 2026
ہومقائد کے مواقفمقدسات کی توہین بین الاقوامی چارٹرز کی خلاف ورزی، شعائر اسلام کی...

مقدسات کی توہین بین الاقوامی چارٹرز کی خلاف ورزی، شعائر اسلام کی بڑھتی بیحرمتی انتہائی قابل مذمت و قابل تشویش ہے،علامہ سید ساجد علی نقوی

مقدسات کی توہین بین الاقوامی چارٹرز کی خلاف ورزی، شعائر اسلام کی بڑھتی بیحرمتی انتہائی قابل مذمت و قابل تشویش، علامہ سید ساجد علی نقوی
دنیا اور اسلامی ممالک اقدامات کو مزید موثر بنائیں تاکہ انتہاء پسندانہ رجحانات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
ایک قبیح مہم اور منصوبہ کے ذریعے ہر کچھ عرصہ بعدانتہاء پسند واقعات سامنے آئے جو دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہیں، پیغام
راولپنڈی / اسلام آباد 15 مارچ 2026 ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں مقدسات کی توہین بین الاقوامی چارٹرز کی سنگین خلاف ورزی ہے، تمام مذاہب و مکاتب کے مقدسات کا احترام لازم ہے، شعائر اسلام کی بڑھتی بے حرمتی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں،بین الاقوامی دنیا باالخصوص اسلامی ممالک کو اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے مقدسات کی بے حرمتی روک تھام کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ انتہاء پسند رجحانات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلامو فوبیا سے متعلق 15 مارچ کو پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی روشنی میں عالمی سطح پر منائے جانیوالے یوم پر اپنے پیغام کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مقدسات کی توہین بین الاقوامی چارٹرز کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہی رویہ بنیادی طور پر انتہاء پسندی کی بنیاد بنتاہے جس کے تدارک کیلئے عالمی دنیا، اداروں اور باالخصوص اسلامی ممالک کو اقدامات اٹھانا ہونگے کیونکہ مقدسات کسی بھی مذہب یا مکتب کی ہو ں کسی کو بھی آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی مگر افسوس مغرب میں بعض رسائل اور افراد آزادی اظہار کا ناجائز استعمال کرکے اربوں انسانوںکے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور یہ سلسلہ تواتر کیساتھ اب بھی جاری ہے لہٰذا اس حوالے سے مزید بہتر انداز میں اقدامات اٹھانا ہونگے کیونکہ اس طرح کے رویے ہی انتہاء پسندی اور پھر دہشت گردی کی بنیاد بنتے ہیں جو عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین