جمعرات, اپریل 9, 2026
ہومقائد کے مواقفایران سر خرو، سامراج وصہیون پسپا، خبردار رہنا ہوگا،زندہ ا قوام کبھی...

ایران سر خرو، سامراج وصہیون پسپا، خبردار رہنا ہوگا،زندہ ا قوام کبھی بھی اپنے وقار، حریت اور حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرتیں، علامہ سید ساجد علی نقوی

ایران سر خرو، سامراج وصہیون پسپا، خبردار رہنا ہوگا،زندہ ا قوام کبھی بھی اپنے وقار، حریت اور حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرتیں، علامہ سید ساجد علی نقوی
اسلامی ایران نے بہت بڑی قربانی دیکر آزادی ، استقلال ،تہذیب کا تحفظ کیا اورعالم اسلام کاسرفخرسے بلند کردیا،قائد ملت جعفریہ کا تبصرہ
پاکستان نے جس بہترین انداز میں سفارتکاری کا فریضہ انجام دیا وہ لائق تحسین ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد 08 اپریل 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںکہ آج ایران سر خرو اورسامراج و صہیون پسپا ہوگیا،تاہم خبردار رہنا ہوگا، زندہ اقوام اپنے وقار، خود داری اور حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتیں، اسلامی ایران نے تاریخ کی بہت بڑی قربانی د ے کر آزادی ،استقلال اور تہذیب کا تحفظ کیا اور عالم اسلام کاسرفخرسے بلند کردیا۔پاکستان نے جس بہترین انداز میں سفارتی محاذ پر کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے۔
اِن خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سامراجی و صہیونی ننگی جارحیت کے 40 ویں دن پندرہ روزہ جنگ بندی اور ایران کے 10 نکات تسلیم کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی انقلاب کے شہید رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ
امام خامنہ ای کے پاک خون کی برکت اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت ا للہ سید مجتبیٰ خامنہ ای حفظہ اللہ کی مدبرانہ قیادت اور ملت اسلامیہ ایران کی بہت بڑی قربانی کی بدولت ایران سرخرواور سامراج پسپا ہوگیا، زندہ قومیں بڑی سے بڑی قربانی دےدیتی ہیں مگر اپنے وقار،حریت،خودداری، حقوق اوروسائل پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ یہی اقدام عظیم تہذیب و تمدن کی وارث ملت اسلامیہ ایران نے نہ صرف اٹھایا بلکہ آزادی، استقلال، تہذیب کا تحفظ کیا اور عالم اسلام کاسرفخرسے بلند کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میںامن، استحکام اور باہمی و قریبی رابطوں کےلئے ایک نئے دریچے کو کھولاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی بہترین انداز میں سفارتکاری،خطے میں امن کےلئے تمام فریقین سے مسلسل جاندار رابطے اورایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہونے کے سا تھ امن کے داعی ہونے کا بہترین کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے جس کے سبب پاکستان کا وقار عالم اسلام کیساتھ ساتھ پوری دنیا پر بھی ایک نئے اور توانا انداز میں ابھر کر سامنے آیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سامراج و صہیون نئی سازشوں کے ذریعے اِسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرےگا جس پر گہری نظررکھنا ہوگی۔ انہوںنے اس موقع پر ملت ایران و پاکستان کو یکجہتی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین