حضرت امام جعفر صادق کے یوم شہادت پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد : قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق کے یوم شہادت25
شوال المکرم کی مناسبت سے پیغام میں کہا ہے کہ امام ششم نے اپنے والد گرامی قدر حضرت امام محمد باقر سے براہ راست حصول علم اور کسب فیض کیا اور اپنے جد امجد امیرالمومنین حضرت علی اور پیغمبر گرامی قدرۖکے عطا کردہ علوم سے آگاہی و آشنائی حاصل کی یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنے دور میں علم کا دعوی کرنے والا ہر شخص کو لاجواب کیا اور اسلام کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام غلط فہمیوں کو اپنے علم کی بنیاد پر دور کیا۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ امام علوم دینی اور علوم عصری کے بیک وقت حامل، مروج، بانی اور منبع ومرکز تھے آپ کے وضع کئے ہوئے قواعد اور اصول آج بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے رہنماء کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کے علوم سے کسی خاص مکتب ، مسلک ، گروہ یا طبقے نے نہیں بلکہ ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا۔۔ آپ کے شاگردوں میں حضرت امام ابو حنیفہ ، جابر بن حیان جیسے لوگ شامل تھے جنہوں نے اپنے اپنے ادوار میں اپنے شعبے کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کی اور مدینہ منورہ میںآپ کی عظیم علمی درسگاہ میںہزاروں طلباء نے علومِ دینی، فلسفہ، کیمیا، طب، فلکیات اور دیگر علوم میں تعلیم حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق نے ایسے وقت میں علم پھیلایا جب سیاسی حالات نے نسبتاً سازگار تھے تو آپ نے معارف و افکار اسلامی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کی بنیادوں کو علمی دلائل سے مضبوط کیا یہی نہیں بلکہ آپ نے باطل نظریات کا علمی انداز میں رد کیا اور صحیح اسلامی فکر پیش کی۔ ان کا انداز پرامن، عقلی اور دلائل پر مبنی ہوتا تھا۔ ان کے اقوال اور فرامین، اسلامی قانون کا ایک مستقل اور مضبوط نظام فراہم کرتے ہیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان کے مطابق دور حاضر کی سائنسی تحقیقات اور عصری علوم کا ارتقاء امام جعفر صادق کا مرہون منت ہے جبکہ عام ٹیکنالوجی سے لے کر ایٹمی ٹیکنالوجی تک تمام کی بنیاد حضرت امام جعفر صادق کے دئیے ہوئے علمی ترکے سے ملتی ہے چنانچہ دینی، فقہی، شرعی اور روحانی رہنمائی کے ساتھ ساتھ عصری علوم ،کیمیا ، فزکس، ریاضی ، فلسفہ ، موجدات، تخلیقات ، لسانیات، اور ان جیسے متعدد علوم اور میدانوں میں ترقی و کمال سے محبت رکھنے والے انسان حضرت امام جعفر صادق کے علوم، کردار، سیرت اور اصولوں کا مطالعہ کریں ، ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور ان سے مخلصانہ استفادہ کریں تو ایک بار پھر دنیا میں علم کا غلبہ ہوگا اور جہالت کا خاتمہ ہوگا جس سے انسانیت کو درپیش تمام مسائل حل ہوں گے۔
حضرت امام جعفر صادقؑ کے یومِ شہادت کے موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام
متعلقہ مضامین


