واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کے بیان کے ردعمل میں امریکا کی جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
سماجی رابطےکے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل میں اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے روس کے سابق صدر اور روس کی سکیورٹی کونسل کے موجودہ سربراہ دمتری میدویدیف کے ’اشتعال انگیز‘ بیانات کے ردعمل میں 2 جوہری آبدوزوں کو ’مناسب علاقوں‘ میں متعین کرنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ اگریہ بیانات محض الفاظ سے بڑھ کر کچھ نکلیں تو امریکا اس کے لیے تیار ہو۔

ٹرمپ نے کہا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور بعض اوقات غیر ارادی نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، امید ہے کہ یہ موقع ان میں سے ایک نہیں ہوگا۔