ہفتہ, اگست 9, 2025
ہومبین الاقوامیاسرائیل پر واضح کردیا غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے: برطانوی وزیراعظم...

اسرائیل پر واضح کردیا غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے: برطانوی وزیراعظم کا عالمی شخصیات کے خط کا جواب

برطانوی وزیراعظم سر کیئر  اسٹارمر نے ملالہ یوسفزئی سمیت دنیا کی 400 سے زائد معروف شخصیات کے غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے  لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے  اپنے جواب میں  اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔  

وزیراعظم سر کیئر اسٹامر نے خط میں کہا اسرائیل پر واضح کردیا ہےکہ برطانیہ غزہ کی صورتِ حال کو ناقابلِ برداشت سمجھتا ہے۔

ادھر  برطانوی غیر سرکاری تنظیم نے وزیراعظم سر کیئر  اسٹارمرکے جواب کو ناکافی قرار دیتے ہوئے دوبارہ خط لکھ کر عملی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

تنظیم کی جانب سےکہاگیاکہ برطانیہ بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کرے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ  غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو وہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیں گے۔

وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹامر نے تسلیم کیا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان تکالیف برداشت کی ہیں اور اب غزہ میں خوراک کی کمی کے بعد ہمیں بھوکے بچوں سمیت وہ مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جو عمر بھر ہمارے ذہن میں رہیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ یہ تکلیف ختم ہونی چاہیے۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صبح سے اب تک تازہ حملوں میں امداد کے منتظر 2 فلسطینوں سمیت 15 فلسطینی شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں خوراک کی کمی کے باعث 2 بچوں سمیت مزید 3فلسطینی انتقال کر گئے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین