ہفتہ, اگست 9, 2025
ہومپاکستانبھارت کی مقبوضہ کشمیر کو دیگر ریاستوں کی طرح بنانیکی کوشش قبول...

بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو دیگر ریاستوں کی طرح بنانیکی کوشش قبول نہیں کرینگے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور  وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کو دیگر بھارتی ریاستوں کی طرح بنانا اور وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش قبول نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد کا پابند ہے، بھارت جمہوری ہے تو کشمیریوں کو اپنے لیے فیصلہ کرنےکاحق دیناہوگا، کشمیر  پر  پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت مقبوضہ کمشیر پر اپنے قبضے کو مزید مضبوط کر رہی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ وادی کو یونین ٹیرٹری قرار دینے کی طرف کوئی پیشرف کر سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کو دیگر بھارتی ریاستوں کی طرح بنانا اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش قبول نہیں کریں گے، بھارتی سپریم کورٹ کسی بین الاقوامی تنازع پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کرانےکو تیارہے، یہ واقعہ دراصل بھارت کا فراڈ تھا اور  بھارت نے  پہلگام پر جھوٹ بولا لیکن ان کی قسمت خراب تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یوم استحصال کشمیر پر ملک میں سیاسی احتجاج کی مذمت کرتے ہیں، آج کے دن سیاسی احتجاج کرکے کیا بھارت کو پیغام بھیجاجارہاہے؟ سال میں 365 دن ہیں اس کے علاوہ بھی کسی دن کال دی جا سکتی تھی۔ 

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین