جمعہ, اگست 8, 2025
ہومپاکستانحکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی...

حکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ، علامہ شبیر میثمی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ حکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ،شیعہ علماء کونسل کا اعلان کے مطابق زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف ملک گیر احتجاج کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے ، وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے ٹویٹ کے ذریعے راستوں کی بندش کا فیصلہ آٹھ کروڑ شیعہ عوام کی توہین ہے، پاکستان اس طرح نہیں چلے گا۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کی کال پر ملک بھر میں آج بروز جمعہ بھی تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں پرامن احتجاجی مظاہرے ہو نگے
شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہحکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔حکومت کی جانب سے زائرین امام حسین کے چہلم میں شرکت کرنے والے زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کے اجلاس کے متفقہ فیصلوں اور احتجاجی کال کے بعد شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے 5اگست 2025ء سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میںپر امن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ایک بڑی تعداد بلاتفریق شہری احتجاج میں شریک ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم ایک پر امن قوم ہیں ، احتجاج کرنا اوراپنے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنا ہمارا بنیادی ، آئینی حق ہے جس سے ہم دستبردار نہیں ہوسکتے ، انہوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ آج بروز جمعہ8اگست2025ء کو بعد ازاں نماز جمعہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں پرامن احتجاجی مظاہرے ہو نگے جس میں ملت جعفریہ کے تمام طبقات بھر پور شرکت کرکے اپنی دینی ،مذہبی و ملی بیداری کا ثبوت فراہم کریں گے۔علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اربعین پر جانے والے زائرین کو زمینی راستے فراہم نہ کئے گئے تو عراق میں مشی سے رہ جانے والے زائرین کے ہمراہ پاکستان میں شہر شہر گائوں گائوں مشی شروع کرنے کا اعلان کئے جانے کے ساتھ ساتھ چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کو احتجاجا ًسڑکوں پر روکے جانے پر بھی غور کر رہے ہیںاور اس پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت مسلسل ٹال مٹول کا رویہ اپنا کر زائرین کا وقت ضائع کر رہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے ٹویٹ کے ذریعے راستوں کی بندش کا فیصلہ آٹھ کروڑ شیعہ عوام کی توہین ہے، پاکستان اس طرح نہیں چلے گا تاہم زائرین کے اہم ترین مسئلہ پر حکومت نے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ،حکمرانوں کے اس سنگین مسئلے پر غیر سنجیدہ رویے نے ہمیں مجبور کر دیا کہ ہم اب عوامی حقوق کے حصول کے لیے احتجاجی راستہ اختیار کریںجس پر عملدآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور آج 8اگست 2025ء بروز جمعہ کے دن بھی ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین