بدھ, اگست 13, 2025
ہومپاکستان’اسرائیل کو غزہ پر قبضے سے روکنے کیلیے کچھ نہیں کیا گیا‘

’اسرائیل کو غزہ پر قبضے سے روکنے کیلیے کچھ نہیں کیا گیا‘

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسرائیل منصوبہ بندی کےتحت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اسرائیل کو غزہ پر قبضے سے روکنےکےلیے اب تک کچھ نہیں کیا گیا پورے غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ انتہائی خطرناک ہے۔

اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبہ پر ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کافیصلہ اشتعال انگیزی ہے۔

مندوب نے کہا کہ عرب اسلامک سمٹ  نے بھی اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے اسرائیلی منصوبہ امن کےلیے عالمی کوششوں کو نقصان دہ ہے لاکھوں فلسطینیوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے غزہ میں بمباری اور ہزاروں اموات کا سلسلہ جاری ہے اسرائیل  فلسطینیوں کواپنی زمین سے نکال کر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سیاسی و عسکری مدد کرنے والوں کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اسرائیل کو سیاسی و عسکری مدد دینے والوں کو دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے اسرائیل کی مدد کرنےوالوں  کو تاریخ سخت الفاظ میں یاد کرے گی اسرائیل کی مدد کرنےوالے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

مندوب نے دوٹوک کہا کہ پاکستان سمجھتا ہےغزہ میں فوری جنگ بندی کےلیے ایکشن کی ضرورت ہے سیکیورٹی کونسل فوری طور پر اسرائیل کو غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے سے روکے، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے اور غزہ میں امداد کی فراہی کےلیے اقدام کرے۔

عاصم افتخار نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کو اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن کرنا چاہیے سیکیورٹی کونسل غزہ میں انٹرنیشنل  پروٹیکشن فورس تعینات کرے جو آبادی کی حفاظت کرے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین