- غزہ: اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر تازہ فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 47 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں سے رہائشی عمارتیں، پناہ گاہیں اور بنیادی سہولیات شدید متاثر ہوئی ہیں۔
- دوسری جانب تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور بے مقصد قرار دیا۔
- مظاہرے میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ جاری جنگ نہ صرف فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن ہے بلکہ اسرائیلی عوام کی سلامتی اور مستقبل کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے