جمعرات, اگست 14, 2025
ہومبین الاقوامیدنیا'نیتن یاہو راستہ بھٹک گئے ہیں'، نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی اسرائیلی...

‘نیتن یاہو راستہ بھٹک گئے ہیں’، نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی اسرائیلی ہم منصب پر تنقید

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے غزہ جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کو  آڑے ہاتھوں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے اپنے بیان میں غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم وستم پر کہا کہ  لگتا ہے نیتن یاہو حد سے تجاوز کر چکے ہیں اور وہ  راستے سے بھٹک گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے غزہ سٹی پر حالیہ حملے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی شدید کمی، زبردستی بے دخلی اور الحاق شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے جب کہ آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور فرانس پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین