جمعرات, اگست 14, 2025
ہومپاکستانارض پاک کے دفاع و تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا...

ارض پاک کے دفاع و تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائیگا : قائد ملت جعفریہ پاکستان

ظلم و ناانصافی، جابرانہ قوانین و اقدامات کا خاتمہ، فرقہ وارانہ تشدد و انتشار کی روک تھام ناگزیر، علمائے کرام و عوام کو اتحاد کی پختہ راہ پر چلنا ہوگا، قائد ملت جعفریہ

اسلام آباد/راولپنڈی : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آزادی کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ارض پاک کے دفاع و تحفظ کے لئے عوام و افواج کو ہر جگہ اور ہر محاذ پر متحد و مضبوط چٹان کی طرح کھڑا ہونا ہوگا، ہمیں کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اندرونی مسائل کو حل کریں اور فرقہ وارانہ تشدد کو ختم کرکے یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔

قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ جب ملک میں عدل و انصاف کا نفاذ کیا جائے، ستم و ناانصافی کا خاتمہ ہو اور عوام کو قانون کا تحفظ ملے، ظلم و ناانصافی، جابرانہ قوانین و اقدامات کا خاتمہ کیا جائے، فرقہ وارانہ تشدد و انتشار کو ختم کیا جائے، علمائے کرام و عوام اتحاد و یکجہتی کی راہ پر گامزن ہوں اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے، تب ہی ملک مضبوط ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد و دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اتحاد و یکجہتی کی راہ پر چلنا ہوگا، تاکہ وطن عزیز کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

بیان کے آخر میں قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی نمائندے اس امر پر متفق ہیں کہ ملک کے دفاع و تحفظ کے لئے عوام اور افواج متحد رہیں اور ہر مشکل گھڑی میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

عملی اقدام ہی وقت کے اہم تقاضوں پر پورا اترنے کی ضمانت فراہم کرسکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین