نوسہ رسول امام حسین ؑ اوران کےرفقاچہلم ملک بھرمیں عقیدت واحترام سےمنایاگیا،مجالس عزا برپا،شبیہ علم وتابوت اورذولجناح کے جلوس برآمد،،لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازہ سےبرآمدہو ا،اربعین شہدائےکربلاکےموقع پرکراچی میں تاریخ کاسب سےبڑاجلوسِ برآمدہوا،لاکھوں عزاداروں نےشرکت کی،سفر عشق میں مرد و خواتین کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل
راولپنڈی میں چہلم شہدائےکربلاکامرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سےبرآمدہوا،پشاور میں چہلم کےسلسلے میں دو جلوس ذوالجناح برآمدکیے گئے،کوئٹہ میں چہلم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا، جس میں عزاداروں نے شہدائے کربلا کو سلام عقید ت پیش کیا،گلگت بلتستان،آزادکشمیراورملک کے دیگرحصوں میں بھی چہلم کے جلوس برآمدہوئے
شہدائےکربلا کی یاد ،شہر شہر ،گلی گلی لنگر و نیاز اور سبیلوں کا اہتمام ،عزا داران کی ٹھنڈے مشروبات اور انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع ،جلوس کے راستوں میں پانی،شربت ودیگر مشربات کی سبیلیں لگائی گئیں،عزاداروں کا کہنا ہے کہ سبیلوں کا اہتمام شہدائے کربلا میں پیاسوں کی یاد دلاتا ہے،کربلا میں کائنات کی ہر شے کے وارثوں کو پینے کے لئے پانی بھی نہ دیا گیا اور پیاسوں کوشہید کیا گیا۔
اربعین حسینی 2025 کے موقع پر پاراچنار میں نماز ظہرین کا اہتمام


مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اربعین حسینی کے مرکزی جلوس عزا میں شرکت صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی،مولانا سجاد دہلوی،مولانا جعفر سبحانی،مولانا سجاد حاتمی،مولانا رجب علی بنگش سمیت سینکڑوں علماء تنظیمی کارکنان عزاداری میں شریک.

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی نے سندھ کے مختلف اضلاع میں اربعین امام حسین ؑ کے سلسلے میں منعقدہ مجالس عزا میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا اجتماعات میں ہزاروں افراد شریک تھے.

خیبر پختونخوا ریجن، ضلع کوہاٹ و ہنگو کے زیر اہتمام روز اربعین کے موقع پر مرکزی جلوس کوہاٹ بازار میں نمازِ باجماعت، نمازِ جمعہ علامہ سید قیصر عباس الحسینی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
دورانِ نماز عزاداروں کی جانب سے حقیقی فرزندِ امام حسین ع، مدافع اسلام رہبر معظم سید علی خامنہ ائ کے ساتھ اظہار عقیدت پیش کرتے ہوئے رہبر کی تصاویر اور بھرپور شعار بلند کئے۔
