پیر, اگست 18, 2025
ہومبین الاقوامیایران اور آرمینیا کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے: وزیر خارجہ عراقچی

ایران اور آرمینیا کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے: وزیر خارجہ عراقچی

تہران : وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ آرمینیا سے قبل ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں دونوں ممالک کی تاریخ کی روشنی میں مستقبل کو انتہائی روشن قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بیان میں لکھا ہے کہ ایران، آرمینیا کے ساتھ اپنی مشترکہ درخشاں تاریخ اور مستقبل کی بنیاد پر، یریوان کے ساتھ دوستی کا ایک نیا باب کھول رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس باب میں دونوں قوموں کے لیے مزید خوشحالی اور سلامتی لکھی ہے اور تصور سے بالاتر کامیابیوں کی نوید دی گئی ہے۔

سید عباس عراقچی کے بیان میں آیا ہے کہ ایران اور آرمینیا کے تعلقات کا مستقبل انتہائی روشن ہے جسے کوئی بھی طاقت مقررہ راستے سے ہٹا نہیں سکتی۔

وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ آج بھی تہران اور یریوان کے تعلقات ایران کی فعال اور معاشرے کے لیے مفید آرمینین برادری کے ذریعے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی سب سے بڑی اقلیت کی حیثیت سے آرمینین برادری نے ہر شعبے میں ملک کی خدمت کی اور پارلیمان کی رکنیت سے لیکر اپنے مذہبی اور ثقافتی مراکز کے ذریعے ملک کا نام روشن اور اسلامی جمہوریہ ایران میں مذہبی تنوع اور بھائی چارے کا ثبوت پیش کیا۔

سید عباس عراقچی کے پیغام میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ مشترکہ معیشت کو بھی فروغ دینے سے، ایران اور آرمینیا دونوں کی جیت ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے پیر 18 جون کو آرمینیا اور بیلاروس کے 2 روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین