پیر, اگست 18, 2025
ہومبین الاقوامیامریکہ اور صیہونی حکومت نے اگر غلطی دوہرائی، تو ہمارا جواب پہلے...

امریکہ اور صیہونی حکومت نے اگر غلطی دوہرائی، تو ہمارا جواب پہلے سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوگا: مسلح افواج کا انتباہ

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے صیہونی حکومت اور امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی حماقت آمیز اور شیطانی حرکت کو دوہرانے کی کوشش کی گئی تو مسلح افواج کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔

مسلح افواج کے اعلان میں آیا ہے کہ اسلامی انقلاب نے اپنی پرشکوہ تاریخ میں متعدد نشیب و فراز اور پیچ و خم کا تجربہ کرتے ہوئے اور اپنے آہنیں ایمان اور بے مثال غیرت کی بنیاد پر بڑی کامیابیاں حاصل اور چوٹیاں پار کی ہیں اور تمام استکباری اور مکار طاقتوں کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے کہ ایران کی طاقتور قوم اپنے عالم اور شجاع رہبر کی قیادت میں ہر طرح کی دھونس دھمکی کو مٹی میں ملا دیتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے بیان میں دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی استکباری نظام نے کئی دہائیوں سے لگاتار شکستوں سے سبق سیکھنے کی کوشش نہیں کی اور بدستور جعلی، وحشی اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس بیان میں آیا ہے کہ علاقے میں مغربی سامراجی طاقتوں کی پراکسی اور کرائے کی فوجی صیہونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تاہم ماہرین، مبصرین، سیاستدانوں اور دنیا بھر کے مفکرین نے اعتراف کیا کہ اس سازش کا نتیجہ صیہونی حکومت اور اس کے آقاؤں کے لیے بدترین شکست، ذلت اور شرمساری کی شکل میں سامنے آیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے بیان میں انتباہ دیا گیا ہے کہ امریکہ کی مجرم اور شرپسند حکومت نیز سفاک صیہونی حکومت کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا جاتا ہے کہ مستحکم اور ناقابل شکست ایران کے خلاف سازشوں اور خباثتوں سے دستبردار ہوجائیں ورنہ کسی بھی غلط اندازے اور شیطانی اقدام کا نتیجہ ان کے لیے پہلے سے کہیں بدتر ہوگا کیونکہ ، 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں ایران نے ہاتھ روک کر وسیع کارروائی سے پرہیز کیا تھا۔

ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اور صیہونی حکومت نے اپنی غلطی دوہرانے کی کوشش کی تو انہیں ایسے حیرت زدہ کرنے والے شدید اور تباہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا ان لوگوں نے اس سے قبل کبھی بھی مشاہدہ نہیں کیا ہوگا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین