تہران : فیئیرا دیل لاوانتے ایکسپو” کے منتظمین نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کے بعد صیہونی حکومت کو اس سالانہ ایکسپو میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سے قبل "باری” شہر کے میئر "ویتو لیچسے” نے بھی صیہونی حکومت پر پابندی کی اپیل کی تھی جس کے بعد اس ایکسپو کے منتظمین نے تل ابیب پر پابندی کا فیصلہ کیا۔
"فیئیرا دیل لاوانتے ایکسپو” کی منتظم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سیاسی اور اخلاقی مسائل کے پیش نظر، یہ کمپنی فلسطینی عوام کی نسل کشی اور ان کے خلاف بے رحمی کی مذمت اور صیہونی حکومت سے دور رہنے کا اعلان کرتی ہے نیز غزہ کے بچوں کی حمایت میں 2025 میں نوبل پیس پرائز حاصل کرنے والے اشخاص کے پیش کردہ طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ "فیئیرا دیل لاوانتے ایکسپو” 13 سے 21 ستمبر کو اٹلی کے "باری” شہر میں منعقد ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ اب تک متعدد عالمی نمائشوں نے صیہونی حکومت کو بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں "چلی” بھی شامل ہے جہاں لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی سالانہ ایئرواسپیس نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔