منگل, اگست 26, 2025
ہومبین الاقوامیپاکستان میں سیلاب اور زمین کھسکنے سے جانی نقصان پر ایران کا...

پاکستان میں سیلاب اور زمین کھسکنے سے جانی نقصان پر ایران کا تعزیتی پیغام

تہران : وزارت خارجہ نے پاکستان میں سیلاب اور زمین کھسکنے سے پاکستانی عوام کو پہنچنے والے مالی اور جانی نقصان کی تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

سیلاب اور لینڈ سلائڈ سے پہنچنے والے نقصان پر برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کی عوام اور حکومت، بالخصوص حادثے کے متاثرین اور ان کے لواحقین کو ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ایرانی ھکومت کی جانب سے حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے مغفرت الہی اور زخمیوں اور متاثرین کے لیے صحت اور شفایابی کی دعا کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران حادثے کے متاثرین کے رنج و الم کو کم کرنے کے لیے ہر طرح کے تعاون اور مدد کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین