جمعہ, اگست 22, 2025
ہومپاکستانفیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کیلئے...

فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کیلئے حمایت جاری رکھنے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کی خود مختاری کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خود مختاری کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی و عالمی فورمز پر رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کی اور فریقین نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین