ایک قوم بن کر ارض پاک کا دفاع ضروری ہے ، علامہ سید ساجدعلی نقوی
پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیاں اور خدمات یاد رکھی جائیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان
عوام کو امن و سکون کی فراہمی’ انکے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،یوم دفاع پرپیغام
راولپنڈی / اسلام آباد 6 ستمبر 2025 : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیاں اور خدمات یاد رکھی جائیں ‘تمام پاکستانی وطن عزیزکی سلامتی’ دفاع اور ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ایک قوم بن کر ارض پاک کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نجات دلاسکتے ہیں اور افواج پاکستان بہترین انداز سے پاکستان کا دفاع اور ملکی سلامتی کا تحفظ کرسکتی ہیں۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ موجودہ حالات میںحکمرانوںکی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو امن و سکون کی فراہمی’ انکے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، ملکی سلامتی اورقومی یکجہتی کو مقدم خیال کرتے ہوئے سرحدوں کے دفاع کو باہم متحدہوکر یقینی بنائیں۔انہوں نے دفاع پاکستان کی جنگ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت اورتمام غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کریں اور ہر قسم کے فروعی، لسانی، گروہی اور ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اُمت واحدہ کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے کر خدمت کا عہد کریں۔
ایک قوم بن کر ارض پاک کا دفاع ضروری ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان
متعلقہ مضامین


