ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامییمن کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ/ تل ابیب میں وارننگ...

یمن کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ/ تل ابیب میں وارننگ سائرن بجنے لگے

صنعا : یمنی فوج کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کے بعد تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور صیہونیوں کو ایک بار پھر پناہ گاہوں میں فرار پر مجبور ہونا پڑا۔

اسرائیلی فوج نے بھی یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملے کا اعتراف کیا ہے۔

قدس نیوز نیٹ ورک نے اسرائیلی حکومت کے داخلی محاذ کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے میزائل سسٹم نے یمن سے آنے والے میزائل کو انٹرسیپٹ کرنے کی کوشش کی۔

ادھر فلسطین پوسٹ کے مطابق یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت کے مرکز تل ابیب میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئي اور خطرے سائرن تا دیر بجتے رہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین