اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی حسین شاہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر گلگت بلتستان محمد علی قائد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے سیاسی، سماجی اور مذہبی صورتحال سمیت مختلف دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا اور جی بی میں عوامی مسائل کے حل پر غور خوص کیا گیا۔ ملاقات کو جی بی کے مسائل کے حل کے حوالے اہم قرار دیتے ہوئے سیاسی رابطوں کو فعال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور روابط کو موثر بنانے کے لیے دوطرفہ اتفاق پایا گیا۔
سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات
متعلقہ مضامین


