روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ روس اور ایران کا اسٹریٹیجک معاہدہ آج سے لازم الاجرا ہوگیا
ارنا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آج 2 اکتوبر2025 سے روس ایران اسٹریٹیجک معاہدہ نافذ العمل ہوگیا اور اب دونوں ملک مشترکہ خطروں کا مل کا مقابلہ کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ دونوں ممالک اسٹریٹیجک شراکت کی نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور یہ روس اور ایران کے روابط کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔
روسی وزارت خاجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کی دستاویز، سبھی ترجیحی شعبوں میں طویل المیعاد دو جانبہ تعاون کے کلیدی دستور العمل کا تعین کرتی ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ معاہدہ ، نئے چند قطبی نظام کے دائرے میں، سبھی بین الاقوامی میدانوں میں باہمی تعاون کی تقویت منجملہ پیشقدم کیثر فریقی تنظیموں میں قریبی ہم آہنگی اورعلاقے میں سلامتی و استحکام کی تقویت نیز مشترکہ خطرات اور چیلنجوں کے مقابلے میں مشترکہ کوششوں کی راہیں ہموار کرتا ہے۔


