ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیغزہ جنگ میں حصہ لینے والے دسیوں ہزار اسرائیلی فوجیوں کی معلومات...

غزہ جنگ میں حصہ لینے والے دسیوں ہزار اسرائیلی فوجیوں کی معلومات جاری کر دی گئیں

الجزیرہ ٹی وی کے پروگرام "ہم سب سے زیادہ کیا چھپاتے ہیں” نے اپنی تازہ ترین قسط میں غزہ جنگ میں حصہ لینے والے ہزاروں اسرائیلی فضائیہ کے فوجیوں کے بارے میں معلومات جاری کردیں۔

ان دستاویزات میں سے کچھ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھو فلسطینی شہریوں کے قتل اور مجرمانہ اقدامات کے کچھ گوشوں سے پردہ اٹھایا گيا ہے۔

الجزیرہ کی شائع کردہ دستاویزات کے مطابق اسرائیلی حکومت کی 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 52ویں بٹالین اور اس کا  کمانڈر "ڈینیل ایلا” فلسطینی لڑکی "ہند رجب” اور اس کے خاندان کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔

شدہ دستاویزات میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے دیگر جرائم کے بارے میں بھی معلومات موجود ہیں جن میں بمباری اور فلسطینیوں کے گھروں کی وسیع پیمانے پر تباہی جیسے معاملات بھی شامل ہیں۔

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرق میں خزاعہ گاؤں پر بمباری اور مکمل تباہی، غزہ شہر کے تل الحوا محلے میں القدس اسپتال سے ملحقہ رہائشی ٹاورز پر بمباری اور تباہی، اور الاصلاح مسجد اور اس کے اردگرد کے مکانات میں دھماکے غزہ شہر میں صیہونی فوج دیگر جرائم کی چیدہ چیدہ مثالیں ہیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین