نکاح کچا دھاگہ نہیں کہ ہر چھوٹے بڑے عمل سے ٹوٹ جائے بلکہ زندگی کا مضبوط بندھن ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی
گھریلو تشدد ،نان نفقہ نہ دینا، قطعاً ناجائز ہے البتہ تنسیخ نکاح کا موجب نہ ہوگااسی طرح دوسرانکاح بھی تنسیخ کا سبب نہیں بنتا ، علامہ سید ساجد علی نقوی
قرآن حکیم نے سورة النساء میں اس حوالے سے بہت واضح انداز میں رہنمائی فرمائی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ
راولپنڈی /اسلام آباد29 اکتوبر2025 : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں نکاح کوئی کچا دھاگہ نہیں کہ چھوٹے بڑے عمل سے ٹوٹ جائے بلکہ زندگی کا مضبوط بندھن ہے۔گھریلو تشدد ،نان نفقہ نہ دینا، قطعاً ناجائز ہے البتہ تنسیخ نکاح کا موجب نہ ہوگااسی طرح دوسرانکاح بھی تنسیخ کا سبب نہیں بنتا ، قرآن حکیم کی سورة نساء میں اس حوالے سے بہت واضح انداز میں معاملے کے حل کی جانب رہنمائی فرمائی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے گھریلو تشدد اور تنسیخ نکاح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ نکاح کوئی کچا دھاگہ نہیں کہ ہر چھوٹے بڑے عمل پر ٹوٹ جائے بلکہ یہ زندگی کا مضبوط بندھن ہے وہ باہمی رضا مندی کے ساتھ انجام پاتاہے ، گھریلو تشدد ،نان نفقہ نہ دینا ناجائز ضرور ہے جس کی سز ا و جزا کا ایک الگ معاملہ البتہ اس سے تنسیخ نکاح نہیں ہوگا۔ انہوں نے متوجہ کرتے ہوئے اور زور دیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے قرآن حکیم کی جانب رجوع کیا جانا لازم ہے کہ اس حوالے سے قرآن حکیم کی سورة النساء کی آیت 35 بہت واضح انداز میں معاملے کی جانب رہنمائی فرمارہی ہے۔ اس معاملے پر حَکَمین کی جانب متوجہ کیا ہے کہ زوجین اپنا اپنا حَکَم مقرر کریں جوان کے معاملے میں اصلاح کرائے اور مسائل کوخوش اسلوبی سے طے کرادے۔
نکاح کچا دھاگہ نہیں کہ ہر چھوٹے بڑے عمل سے ٹوٹ جائے بلکہ زندگی کا مضبوط بندھن ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
متعلقہ مضامین


