قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے چیئرمین ہدایت ٹی وی مولانا ڈاکٹر غلام حسین عدیل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی وفد میں مولانا غلام قاسم جعفری،مولانا کوثر عباس اور جناب محترم غلام عباس شریک تھے وفد نے مختلف امور پر قائد محترم سے رہنمائی لی قائد محترم نے باہمی اتحاد و وحدت کی تاکید کی اور وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے چیئرمین البصیرہ پاکستان ڈاکٹر سید علی عباس نقوی ، جناب نثار علی ترمذی ادارہ التنزیل اور مدیر ماہنامہ پیام جناب مولانا عرفان حسین نے ملاقات کی اور مختلف امور میں قائد محترم سے گفتگو کی وفد نے مرحوم جناب ثاقب اکبر کی تیسری برسی کے سلسلے میں منعقدہ عظمت قرآن و صاحب قرآن کانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی قائد محترم نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ اشفاق حسین وحیدی کی ملاقات



