قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی اور جامع مسجد خدیجتہ الکبری میں خود کش دھماکے کے شہداء کی تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، سابق وزیر جی بی محمد علی قائد، سابق جی بی قائمہ کمیٹی کے سربراہ محمد ایوب وزیری، علامہ فیاض حسین مطہری، سابق وزیر جی بی شیخ نثار سرباز، سابق کوآرڈینیٹر شیرباز حسین شامل تھے۔ وفد نے ترلائی سانحہ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر قائد محترم کو تعزیت پیش کی اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وفد نے دھماکے کے فورا بعد سے زخمیوں کے لیے طبی امداد سے لے کر، خون کے مہیا کرنے سمیت ہسپتالوں میں شہداء و مجروحین کے ورثاء کے لیے خدمات کی مفصل بریفنگ دی قائد محترم نے تازہ صورتحال کا جائزہ لیا اور ورثا شہداء سمیت زخمیوں کے علاج معالجے میں خاطر خواہ مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سانحہ ترلائی کے حوالے سے اسلام آباد تعزیتی ریفرنس منعقد کرانے کی منظور لی جبکہ زخمیوں کے لیے طبی سرگرمیوں کے دائرے کو بڑھانے کی بھی یقین دھانی کرائی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
متعلقہ مضامین


