راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی قومی، سیاسی اور تنظیمی صورتحال سمیت مختلف ملی سرگرمیوں اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو اپنے حالیہ دورۂ لاہور کے دوران ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت، ملتان میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس، جھنگ اور کبیر والا میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور دیگر قومی و ملی شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
رہنماؤں نے جامعہ حیدری موجیاُ والا کے سالانہ جلسے میں شرکت، گلگت بلتستان میں نوجوانوں کے لیے منعقدہ تربیتی پروگرام اور دیگر قومی، سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں سے بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان کو آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ملکی حالات، قومی یکجہتی، تنظیمی امور اور مستقبل کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے پیش کی گئی بریفنگ کا بغور جائزہ لیا اور مختلف قومی، ملی اور تنظیمی امور کی انجام دہی کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ انہوں نے تنظیمی سرگرمیوں اور قومی معاملات میں مؤثر کردار ادا کرنے کی اہمیت پر توجہ دیتے ہوئے متعلقہ امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اپنی ہدایات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے یومِ شہادت دخترِ رسول حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت بھی پیش کی۔
ملاقات میں قومی و ملی امور، تنظیمی پیش رفت اور آئندہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی گئی۔


