جمعرات, فروری 12, 2026
ہومتنظیمیقائد ملت جعفریہ پاکستان کا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی...

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پمز و پولی کلینک کا دورۂ ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ ترلائی کے زخمیوں کے عیادت کے لیے پمز اور پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا. وفد میں ان کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی، صوبائی صدر شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی، ضلع اسلام آباد کے صدر سید جاوید حسین شاہ اور نائب صدر علامہ سید بن یامین، جنرل سیکرٹری سید تصور کاظمی، صدر روالپنڈی علامہ عمران علی حیدری، جنرل سیکرٹری سید جابر حسین سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔ قائد محترم نے دونوں ہسپتالوں کی وارڈز اور آئی سی یوز میں موجود سانحہ کے شدید زخمیوں کی عیادت کی، اور ان کی صحت کاملہ و عاجلہ کی دعا فرمائی، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کو دونوں ہسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹرز اور ڈاکٹرز نے مریضوں کی صحت اور علامہ معالجے پر تفصیلی بریفننگ دی، قائد محترم کے دورے کے موقع پر زخمیوں نے قائد محترم کو اپنے بلند حوصلے سے لبریز جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن کی آرزو بیان کی جس پر قائد محترم نے زخمیوں کے سروں پر دست شفقت پھیر کر ان کو دعا دی۔ دورے کے آخر میں ہسپتالوں میں موجود زخمیوں کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کرتے ہوئے قائد محترم نے زخمیوں کی شفاء یابی کی جمیع دعا فرمائی.

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین