قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے ملاقات کی،،علامہ سید افتخار نقوی نے نمائندہ ولی فقیہ پاکستان علامہ ساجد علی نقو ی کو رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت ہدیہ تعزیت پیش کی ،، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ افتخار نقوی نے حکومت سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج کرنے والے گرفتار تمام افراد کو فوری رہا اور درج ایف آئی آرز کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ افتخار حسین نقوی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور ملک کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا،ملاقات میں ایران اور امریکا و اسرائیل جنگ،،ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت، ،آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔
اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے نمائندہ ولی فقیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقو ی سے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقو ی نے کہا کہ رہبرِ معظم کی دینی، علمی اور سیاسی قیادت اہلِ اسلام کے لیے مدبرانہ و بابصیرت رہنمائی کی حیثیت رکھتی تھی،ان کی شہادت سے عالم اسلام ایک جری اور حکیم رہنما سے محروم ہوگیا، اس قربانی سے انقلاب اسلامی مزید مضبوط ہوگا۔
ممبر اسلا می نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ سید علی خامنہ ای کاخون رنگ لائے گا،انشاء اللہ شہداء کے خون کےسمندرمیں زمانہ کے فرعون غرق ہوں گے۔
اس موقع ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے پُرامن احتجاج کو آئین ا ور قانون کے تحت ہر شہری کا جائز حق قرار دیتے ہوئے حکومت تمام گرفتار افراد کو فوری رہا اور ایف آئی آرز ختم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا.
علامہ سید افتخار حسین نقوی کا پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے کیلئے احتجاج ضرور کریں مگر پُرامن ،تشدد سے مکمل پرہیز کیا جائے.



