بدھ, مارچ 11, 2026
ہومقائد کے مواقفیو م القدس بھرپور طریقے سے منایا جائے، رہبر انقلاب کی شہادت...

یو م القدس بھرپور طریقے سے منایا جائے، رہبر انقلاب کی شہادت اور مسلط کردہ جارحیت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے: علامہ سید ساجد علی نقوی

یو م القدس بھرپور طریقے سے منایا جائے، رہبر انقلاب کی شہادت اور مسلط کردہ جارحیت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے
قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم غزہ و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کی ملک کے چپے چپے سے آواز بلند کی جائے ، علامہ سید ساجد علی نقوی
قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق ملنے تک احتجاج جاری رہے گا،قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد11مارچ 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ 13مارچ بروز جمعة المبارک 2026ء بمطابق 23رمضان المبارک 1447ھ کو یوم القدس بھر پو ر طریقے سے منایا جائے، رہبر انقلاب آیت ا۔۔ہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت اور مسلط کردہ ناجائزامریکی سامراج و صہیونی جارحیت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے ، تمام طبقات کو چاہیے کہ یوم القدس کے پروگراموں،اجتماعات اور ریلیوں میں بھر پور شرکت کریں۔
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ فلسطینیوں اور ایرانیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ چکے ، امریکی سامراج و صہیون نے انسانیت سوز مظالم جس طرح ڈھائے، قتل عام کیا گیا، نسل کشی کی گئی ، عورتوں ، بچوں ، بزرگوں کیساتھ اسپتالوں، این جی اوز ، صحافیوں اور امدادی سرگرمیوں کو جس طرح نشانہ بنایا وہ اس کی درندگی و سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سامراج اورصہیونی اس حد تک سرکش ہو چکے ہیں کہ اسے بین الاقوامی سرحدوں ،قوانین اور چارٹرز تک کی پرواہ نہیں،ان مظالم کیخلاف23رمضان بروز جمعة المبارک کو ملک بھر میں یوم القدس بھر پور طریقے سے منایا جائے ۔آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ خطہ میں مکمل امن و امان کا قیام اور قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق ملنے تک ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین