جمعرات, مارچ 12, 2026
ہومقائد کے مواقفشب قدر انسان کی تقدیر کے فیصلوں کی رات ہے، مومنین اس...

شب قدر انسان کی تقدیر کے فیصلوں کی رات ہے، مومنین اس سے بھرپور استفادہ کریں: علامہ سید ساجد علی نقوی

شب قدر رحمتوں کے نزول وگناہوں کی مغفرت کی رات ہے ، علامہ سید ساجد علی نقوی 

 شب قدر ماہ رمضان میں عبادتوں کی معراج والی رات ہے، انسان کی زندگی بارے فیصلہ جات کا تعین اسی رات کیا جاتا ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

 شب قدرجیسی عظیم شب میں عبادات کو بجا لا ئیں،دعائیں مانگیں ،تقدیر سازی ہو اور دنیا و آخرت دونوں میں سرخروئی و نجات کے اسباب مہیا ہو سکیں۔

راولپنڈی/ اسلام آباد12 مارچ 2026  ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 23 رمضان المبارک شب قدرکے موقع پر کہا کہ شب قدر رحمتوں کے نزول وگناہوں کی مغفرت کی رات ہے، یہ رات ہزار مہینوں سے افضل ہے، جس میں کی گئی عبادت کی مقبولیت و فضیلت بہت زیادہ ہے، قرآن کریم میں مکمل ایک سورہ ”شب قدر” کے بارے میں نازل ہوئی۔ نبی کریم ۖ کاارشاد ہے کہ اللہ نے دنوں میں سے جمعہ کو مہینوں میں سے ماہ رمضان کو اور راتوں میں سے شب قدر کو اپنے لیے اختیار کیا ہے۔ شب قدر ماہ رمضان میں عبادتوں کی معراج والی رات ہے۔ انسان کی زندگی بارے فیصلہ جات کا تعین اسی رات کیا جاتا ہے۔ امام صادق  نے فرمایا سال کی ابتدا شب قدر سے ہے اسی رات اس سال کے آغاز سے آئندہ سال کے آغا ز تک کے انجام ہونے والے کام لکھے جاتے ہیں۔ اسی رات کے اہم اعمال میں سے ایک عمل شب بیداری ہے۔ امام کاظم  نے فرمایا” من اغتسل لیلة القدر واحیاھا الی طلو ع فجرال خرج من ذنوبہ” جو شب قدر غسل کرے اور طلوع صبح تک بیدار رہے اور مشغول عبادت رہے وہ اپنے گناہوں سے پاک ہو جائے گا۔ آخر میںعلامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ روزہ دار کو چاہیے کہ شب قدرجیسی عظیم بابرکت شب میں عبادات کو بجا لا ئیں،اپنے نفس کا محاسبہ کریں،اہلبیت  سے منقول عظیم دعائوں کے مجموعوں سے استفادہ کریں تاکہ دنیا و آخرت دونوں میں سرخرو ئی و نجات کے اسباب مہیا ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین