ہفتہ, مارچ 14, 2026
ہومقائد کے مواقفعلامہ سیدساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم القدس...

علامہ سیدساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم القدس منایا گیا ۔

علامہ سیدساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم القدس منایا گیا ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان ,جے ایس اوپاکستان، دیگر تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کیخلاف نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے
مظاہرین کا آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر مسلط کردہ ناجائزامریکی سامراج و صہیونی جارحیت کیخلاف بھی بھرپور احتجاج
القدس ریلیوں میں علماء کرام، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی و تحصیل کی سطح کے عہدیداران ا ور کارکنان سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
اسلام آباد/راولپنڈی13مارچ 202 : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ، جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے قبلہ اول بیت القدس پر اسرائیلی ناجائز قبضے کیخلا ف اور آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر مسلط کردہ ناجائزامریکی سامراج و صہیونی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں و دیگر پروگرامزکا انعقاد کیا گیاجس میں علماء کرام، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی و تحصیل کی سطح کے عہدیداران ا ور کارکنان سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔علماکرام نے یوم القدس کی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کردی،ہم فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جا ری رکھیں گے ۔بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کرفلسطینیوں سے ا ظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک دوغلے پن کا مظاہرہ بند کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوائیں، اسلامی ممالک میں امن کے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔ ملک بھر میں یوم القدس کے موقع پر بھاری اکثریت سے قراردادیں منظور کی گئیں جس میں کہا گیاکہ عوام کا یہ نمائندہ اجتماع قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اورغزہ پٹی پرشدیداوربے رحمانہ حملوں اور نسل کشی کی مذمت کرتا ہے اور مجبور اوربے کس فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنے تعاون و حمایت کا بھرپور یقین دلاتا ہے۔یہ اجتماع رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت ا للہ العظمی سید علی خامنہ ای، ان کے خانوادے اوران کے ہمراہ چیدہ چیدہ نام شخصیات کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنا مہذب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کراتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ شہداکا مقدس خون صہیون و سامراج کی تباہی و بربادی کا باعث ثابت ہوگا ۔ اجتماع یہ بھی محسوس کرتا ہے کہ شہید سید علی خامنہ ای مظلومین جہاں کے لئے بھرپور اور توانا آواز اور محروموں کی پناہ گاہ تھے۔ چاہے فلسطین ہو یا مقبوضہ کشمیر، روہنگیا کے مظلوم عوام ہوں یا افریقہ سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں ہونے والی ظلم و زیادتیاں حتی کہ عالم اسلام کے اتحاد و وحدت اور مقدسات کی توہین سے اجتناب کے حوالے سے ان کے فتاوی اور اقدامات نے بڑے گہرے اور مثبت و دور رس اثرات مرتب کئے۔ یہ احتجاجی اجتماع برادر ہمسایہ ملک ایران کے سپریم لیڈر کی اسلامی اور انسانی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ انہوں نے انسانی فلاح و بہبودکو ہمیشہ ترجیح دی جس کا بڑا ثبوت جوہری توانائی کے حصو ل کے باوجود جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہ ہونے بارے ان کا واضح و دو ٹوک موقف تھا۔عوام کا یہ نمائندہ اجتماع آزادی، حریت اور استقلال کی علامت اور عالم اسلام کی برجستہ شخصیات سیدحسن نصراللہ ، اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار سمیت دیگر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان قرار دیتا ہے۔یہ نمائندہ اجتماع عالمی سامراج کی جانب سے غاصب ،جارح اور انتہاپسند صہیونی ریاست اسرائیل کی سرپرستی اورکھلی حمایت کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور سامراجی طاقتوں کو باور کراتا ہے کہ وہ عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ظالم و جابر اسرائیل کی سرپرستی ترک کردیں۔بلا تفریق مسلک و مکتب احتجاجی اجتماع کے شرکایہ سمجھتے ہیں کہ برادر اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے مقابل ایران کے جوابی اقدامات نہ فقط سرزمین ایران بلکہ دیگر اسلامی ممالک کی جغرافیائی حدود”گریٹر اسرائیل” کے ناپاک صہیونی منصوبے سے بچانے کی کوشش اور اقدام کے علاوہ کچھ نہیں لہذا اسلامی دنیا حالات کی نزاکت کا اِدراک کرتے ہوئے صہیونی و سامراجی سازشوں اور عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔یہ اجتماع حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی بھرپور اور پرزور سیاسی اور سفارتی کوششوں کے ذریعہ صہیون و سامراج کو مجبور کرے کہ وہ صہیونی ریاست کو مظالم روکنے اورجنگ بندی پر مجبور کرے۔ یہ اجتماع صہیون و سامراج کے خلاف ملک بھر میں ہونیوالے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران بلاجوازگرفتار شدگان کی فوری رہائی ، مقدمات کے فوری خاتمے اور شفاف تحقیقات کرکے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے۔شہداکی یاد تازہ کرنے اور ظلم و ستم پر آواز احتجاج بلند کرنے کے اس اجتماع کے شرکاترلائی کلاں اسلام آباد میں ایک ماہ قبل نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران حالت سجدہ میں شہادت پانے والے درجنوں نمازیوں اور سینکڑوں زخمیوں کے سوگواروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کے اصل محرکات منظر عام پر لانے، قاتلوں کو قانونی شکنجے میں جکڑنے اور ورثاکے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔یہ نمائندہ اجتماع پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میںبہت زیادہ اضافے کی وجہ سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کااظہارکرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ہوشربامہنگائی اوربدامنی پر قابو پاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔احتجاجی اجتماع کے شرکاقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ،مسلمانان پاکستان اور عالم اسلام کی خدمت میں شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے صہیون و سامراج کے خلاف اپنی دائمی و ابدی نفرت اور غم و غصے کا اظہار کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ شہید رہبر کے مشن کی تکمیل نئے سپریم لیڈر اآیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای ادام اللہ ظلہ کی مضبوط اور توانا قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔ یہ نمائندہ اجتماع یوم القدس کے موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک کے گوشے گوشے میں قبلہ اول کی آزادی اورصہیونی مظالم کے خلاف احتجاجی اجتماعات کے انعقاد کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔آخر میں اس بات کا بھی عزم کیاگیا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان پر فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین