بدھ, اکتوبر 28, 2026
ہومملاقاتیںقائد ملت جعفریہ پاکستان سے جعفریہ زائرین گروپ آرگنائزر ایسوسی ایشن کے...

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے جعفریہ زائرین گروپ آرگنائزر ایسوسی ایشن کے سربراہ سید فرحت عباس شاہ کی ملاقات.

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جعفریہ زائرین گروپ آرگنائزر ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ جناب سید فرحت عباس شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران زائرین کو درپیش مسائل، سفری مشکلات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جناب منظور بنگش بھی موجود تھے۔ وفد نے زائرین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنی گزارشات قائد محترم کی خدمت میں پیش کیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے پیش کردہ گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین