جمعرات, مارچ 19, 2026
ہومقائد کے مواقفشہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انقلاب نئی قوت سے ابھرے...

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انقلاب نئی قوت سے ابھرے گا: علامہ سید ساجد علی نقوی

ڈاکٹر علی لاریجانی اور انکے فرزند کی شہادت سامراج کے مذموم عزائم کا نتیجہ ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
جنگ میں شہید لا ریجانی کا عزم و استقلال و بہادری لائق تحسین ہے ، علامہ سید ساجد علی نقوی
شہادتوں سے انقلاب کمزور ہونے کی بجائے مزید مضبوط ہوگا، تعزیتی بیان
راولپنڈی /اسلام آباد18 مارچ 2026 ئ : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران کی اعلیٰ شخصیت و ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ،سابق سپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر علی لاریجانی اور ان کے فرزند مرتضیٰ لاریجانی کی شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی قوم سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ سویلین آبادی ، توانائی تنصیبات کے بعد اعلیٰ شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ سے سامراجی صہیونی عزائم بالکل واضح ہوچکے ،ڈاکٹر علی لاریجانی اور انکے فرزند کی شہادت سامراج کے مذموم عزائم کا نتیجہ ہے ،جنگ میں شہید لا ریجانی کا عزم و استقلال و بہادری لائق تحسین ہے ، شہادتوں سے انقلاب کمزور ہونے کی بجائے مزید مضبوط ہوگا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کی اعلیٰ شخصیت، سابق سپیکر، بین الاقوامی امور اور مذاکرات کے ماہر و سیاستدان ڈاکٹر علی لاریجانی اور ان کے فرزند کی شہادت پر ان کے خانوادوں سے پاکستانی عوام کی جانب سے تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی اور شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین