ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہومقائد کے مواقفتہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے جنت البقیع کی حفاظت کو یقینی بنا...

تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے جنت البقیع کی حفاظت کو یقینی بنا کر اُمت میں یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

جنت البقیع کے مزارات کی از سر نو شایان شان تعمیرکی جائے ، علامہ ساجد نقوی
تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے جنت البقیع کی حفاظت کو یقینی بنا کر اُمت میں یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے، قائد ملت جعفریہ
خاندان رسالت کی برگزیدہ ہستیوں سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کیلئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے،پیغام
راولپنڈی/ اسلام آباد 27مارچ 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت المعلی اور جنت البقیع ہمیں رسول ۖخدا،کے آباو اجداد طاہرین ، آل پاک اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتے ہیں۔ 1925-26 سے خاندان رسالت کی برگزیدہ ہستیوں’ اُمہات المومنین اورصحابہ کرام سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے لہذا حکمت، دانش اور وقت کی ضرورت کا تقاضا یہ ہے کہ اہل بیت رسول اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی از سر نو شایان شان تعمیر کی جائے تاکہ مسلم عوام کے جذبات کی تسکین ہو اور تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے جنت البقیع کی حفاظت کو یقینی بنا کر اُمت میں یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین