جمعہ, اپریل 3, 2026
ہومقائد کے مواقفUAE سے مشخص کرکے پاکستانیوں کی بے دخلی تشویشناک، ترجمان قائد ملت...

UAE سے مشخص کرکے پاکستانیوں کی بے دخلی تشویشناک، ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

UAE سے مشخص کرکے پاکستانیوں کی بے دخلی تشویشناک، ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
ڈپٹی وزیراعظم ، وزارت اوورسیز اور وزارت خارجہ نوٹس لے کر مناسب اقدام اٹھائیں، ترجمان
پاکستانی ماہرین و ورکرز کی امارات میں غیر معمولی خدمات ہیں جنہیں نظر انداز نہ کیا جائے،سفارتی ضوابط اور اوورسیز قوانین کا تقاضا بھی یہی ہے
اسلام آباد 2 اپریل 2026ء : ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے مشخص کرکے نوکریوں سے فارغ کرنے کے ساتھ بے دخل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ و وزارت اوورسیز پاکستانیز کو متوجہ کیاہے کہ اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھا کر یہ سلسلہ رکوایا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں متحدہ عرب امارات سے بے دخل کئے جانیوالے ورکرز کی بے دخلی او روطن واپسی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان کا مزید کہناتھاکہ اس معاملے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو بھی گہری تشویش ہے ، خلیجی ممالک خصوصاً متحدہ عرب امارات کے مختلف شعبوں میں خدمات و تعمیر و ترقی میں پاکستانی ماہرین، ورکرز نے غیر معمولی خدمات سرانجام دی ہیں جبکہ سخت ترین وقت میں بھی انہوںنے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو مستحسن انداز میں ادا کیا ہے مگرمشخص کرکے بے دخل کرنا انتہائی تشویشناک ہے، سفارتی ضوابط اور لیبرز قوانین کو مد نظر رکھا جائے۔
ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ڈپٹی وزیر اعظم، و زارت خارجہ ،وزارت اوورسیز پاکستانیز کو متوجہ کیا کہ و ہ اس معاملے پر مناسب اقدامات اٹھائیں تاکہ اس سلسلے کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے پاکستان کی معیشت پر مضر اثرات کیساتھ براہ راست پاکستانی عوام متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین