بدھ, اپریل 29, 2026
ہومتنظیمیقائد ملت جعفریہ پاکستان و اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد...

قائد ملت جعفریہ پاکستان و اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی سے مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ۔

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی سے مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات
وفد میں وفاقی مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ ، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان امیر مقام ، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلیمان رفیق ودیگر رہنما شریک
گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کی جدوجہد کے حصول کیلئے ہم سیاسی میدان میں موجود ہیں، علامہ ساجد نقوی سربراہ اسلامی تحریک پاکستان
راولپنڈی/ اسلام آباد 28 اپریل 2026 ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان و سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مسلم لیگ (ن)کا اعلیٰ سطح وفد جس میں وفاقی مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ ، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان امیر مقام ، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلیمان رفیق ، سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی شانی شاہ ، گلگت بلتستان سے اشرف زادہ آزاد ، ارمان نگر ، شاہد اقبال شامل تھے نے ملاقات کی اس موقع پر سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان ، قاسم علی قاسمی فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب بھی موجود تھے ۔ملاقات کا مقصد گلگت بلتستان کے انتخاب کیلئے باہمی تعاون ، باہمی روابط ودیگر معاملات کو آگے بڑھانا مقصود تھا ۔مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح وفد نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سے باہمی دلچسپی امور سمیت موجود ملکی حالات پر بھی گفتگو کی ،قائد ملت جعفریہ پاکستان سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک میں امن و امان کے قیام اور اتحاد بین السملمین کے فروغ کی بات کی ہے ،گلگت بلتستان کے انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے، گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کی جدوجہد کے حصول کیلئے ہم سیاسی میدان میں موجود ہیں اور ہماری جماعت اسلامی تحریک پاکستان بھر پورطور پر انتخابات میں عملی طورپر ر حصہ لے رہی ہے اور سیاسی جماعتوں میں مفاہمت ہوتی ہے آپ کی تجاویز پر جائزہ لیں گیاور مشاورت کریںگے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین