انا للہ و انا الیہ راجعون
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی زوجہ کی وفات پر قائد محترم اور تمام خانوادے کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع کیا جاتا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ ساجد علی نقوی کے اہلیہ محترمہ اور ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، سید محمد ساجد نقوی، سید علی ساجد نقوی کی والدہ محترمہ کا آج بروز منگل انتقال ہو گیا ہے۔
غم کے اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ان کے تمام لواحقین و سوگواران کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
پہلی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین رات 8:30 بجے مسجد و امام بارگاہ الصادق G-9 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
دوسری نماز جنازہ کل سہ پہر 4 بجے بمقام ملہووالی تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں ادا کی جائے گی اور وہاں تدفین ہوگی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے


