جمعہ, جون 5, 2026
ہومپاکستانقائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملک...

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملک بھر سے تعزیتی وفود کی ملاقات

قائدِ ملت جعفریہ حضرتِ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظ اللہ سے لاہور کے شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے نائب صدر سید جعفر علی شاہ، ڈویژنل صدر لاہور حسن جمیل چغتائی، ڈویژنل سکٹریری لاہور سید آصف علی زیدی، سید شیراز ہمدانی، سید عون ریاض نقوی جنرل سکٹریری سٹی لاہور، راولپنڈی سے ثاقب خان اور شعیب حسن نے قائد محترم کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی اور مختلف اُمور پر راہنمائی حاصل کی۔

قائدِ ملت جعفریہ حضرتِ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظ اللہ سے لاہور کے شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے نائب صدر سید جعفر علی شاہ، ڈویژنل صدر لاہور حسن جمیل چغتائی، ڈویژنل سکٹریری لاہور سید آصف علی زیدی، سید شیراز ہمدانی، سید عون ریاض نقوی جنرل سکٹریری سٹی لاہور، راولپنڈی سے ثاقب خان اور شعیب حسن نے قائد محترم کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی اور مختلف اُمور پر راہنمائی حاصل کی


قائدِ ملت جعفریہ پاکستان حضرتِ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظ اللہ سے گلن خیل سے تشریف لائے ملک عبدالغفار، ملک حمید اللہ نے ملاقات کی اور قائدِ محترم سے اُن کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی


قائدِ ملت جعفریہ پاکستان حضرتِ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظ اللہ سے جامعة المصطفیٰ العالمی اسلام آباد کے وفد نے مولانا انیس خان کی سربراہی میں تعزیتی وفد نے ملاقات کی اور قائد محترم کی زوجہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ وفد میں ڈاکٹر مولانا غلام جابر محمدی، مولانا سید خاور عباس نقوی، مولانا علی عدنان علوی، مولانا سید زاہد حسین نقوی، مولانا سید نذر حسین شیرازی اور مولانا منیر الحسن جعفری شریک تھے قائد محترم نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائے خیر کی

قائدِ ملت جعفریہ حضرتِ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظ اللہ سے اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومتِ پنجاب کے وفد نے مفتی انتخاب احمد نوری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور زوجہ کی وفات پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی وفد میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، قاسم علی قاسمی ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی و ممبر صوبائی امن کمیٹی، فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب، پیر عثمان نوری ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، علامہ عبد المصطفی چشتی، مولانا اسلم صدیقی خطیب مبارک مسجد ماڈل ٹاؤن و ممبر امن کمیٹی پنجاب، مولانا مفتی اقبال رضوی، علامہ بابر فاروق رحیمی مرکزی جمعیت اہل حدیث، چوہدری صغیر حسین ورک ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل لاہور، مولانا طارق محمود قادری، شہزاد دلاور اور صاحبزادہ یاسر اقبال رضوی شریک تھے معزز وفد نے فرزند ڈاکٹر عون ساجد نقوی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی قائد محترم نے وفد کی اتحاد امت کی کوششوں کو مزید مضبوط کرنے پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

قائدِ ملت جعفریہ حضرتِ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظ اللہ سے تعزیتی وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری راولپنڈی ڈھوک رتہ مسجد جعفریہ کمیٹی کے صدر سید غیور حسین کاظمی، خطیب مولانا سید یاسر نقوی، مسجد کمیٹی کے رکن پروفیسر اختر عباس اور سینئر وکیل سید عون علی کاظمی ایڈووکیٹ نے قائد محترم کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر اور پروفیسر ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی کی والدہ صاحبہ کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین