قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے صوبائی وزیر صحت پنجاب جناب خواجہ سلمان رفیق نے ملاقات کی اور زوجہ کی وفات پر قائد محترم کی خدمت میں تعزیت پیش کی ملاقات میں کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور اسسٹنٹ کمشن کینٹ سعد الرحمان شریک تھے وفد نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی قائد محترم نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا


