جمعہ, جون 5, 2026
ہومقائد کے مواقفامام خمینی نے عالمی معاشرہ کو بیدار کرنے میں اہم کر دار...

امام خمینی نے عالمی معاشرہ کو بیدار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا ، علامہ سید ساجد علی نقوی

امام خمینی نے عالمی معاشرہ کو بیدار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا ، علامہ ساجد نقوی
آپ نے نظریہ ولایت فقیہ اورولی فقیہ کی رہبری میں حکومت اسلامی کاعملی نمونہ پیش کیا۔
راولپنڈی /اسلام آباد 3 جون 2026 ء( ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی37 ویں برسی کے موقع پرکہنا ہے کہ کہ امام خمینی اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت تھے جنہوں نے علم و شعور اور عمل وکردار کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کرکے عظیم المثال کردار ادا کیا اور اسلامی انقلاب کے ذریعہ عوام کو اسلام کی صحیح اور آئیڈیل تصویر دکھائی اور اس کا عملی نمونہ پیش کیا جس کے اثرات آج بھی عالم اسلام میںنظر آتے ہیں ان کی 37 ویں برسی ہم ایسے عالم میں منارہے ہیں جب صہیون و سامراج نے ان کے خط پر من و عن گامزن انکے جانشین حضرت آیت ا….العظمی سید علی خامنہ ای کو شہید کرکے یہ سمجھا کہ شاید اس طرح انقلاب اسلامی کی اثرات کو روک پائیں گے، انقلاب اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ رہبر معظم انقلاب آیت ا…. سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں باوقار انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
علامہ ساجدنقوی کی مطابق امام خمینی انبیا ءکی روش اور طریقہ کار کے ذریعہ انسانوں میں معنوی اور پوشیدہ صفات کو بیدار کرتے تھے انہوںنے اپنی جدوجہد کے آغاز سے لیکر اپنی زندگی کے آخری لمحات تک میدان عمل میں ایک بہترین مصلح کا کر دار ادا کیا نیز قوم کے بحر بیکران کو اپنے عالی اہداف کی طرف رہبری کرتے ہوئے بہترین انداز میں فرائض کو انجام دیا۔ ان کی پ±ر ثمر زندگی سے اقوام عالم کو یہ درس ملتا ہے کہ اپنے اندر خود اعتمادی اور تبدیلی کے جذبے کو مزید تقویت دیں تاکہ سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے قوم و ملت کی ترقی و وقار کا باعث بنیں۔ امام خمینی کی عظیم شخصیت نے جہاں ایران کی عوام کو قدیم زمانے سے چلے آنے والے فاسد بادشاہی نظام سے نجات بخشی وہیں پوری دنیا کیلئے ایک مشعل راہ کی حیثیت سے افق کے عالم پر نمودارہوئی جس نے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں روشنی کی شمع روشن کر دی اس وقت کوئی یہ تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ کوئی ایسی تحریک بھی ہوسکتی ہے جو نہ مشرق سے وابستہ ہو اور نہ مغرب سے اس فضا میں انقلاب اسلامی ”لاشرقیہ ولا غربیہ “کے نعرے کےساتھ اپنی کامیابی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاکہ امام خمینی کے دئیے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہواکہ اسلام کے پاس مملکت چلانے یا عصر جدید کے تقاضوں کے مطابق کوئی لائحہ عمل یا نظام نہیں ہے آپ نے نظریہ ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کاعملی نمونہ پیش کرکے دنیا پر یہ ثابت کردیا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ،جس میں ہر شعبہ زندگی کےلئے نظام عمل موجود ہے ،اقوام عالم کو ان کی شخصیت سے رہنمائی لیتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے مظلوم عوام ظلم کی چکی سے نکل سکیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین