قم (ایران): قائد ملت جعفریہ پاکستان، نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی رہائش گاہ آمد اہل خانہ سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات ۔
اس موقع پر آیت اللہ سید محمد باقر گلپایگانی (فرزند آیت اللہ العظمیٰ گلپایگانیؒ)، آیت اللہ الشیخ محسن فقیہی (رکن جامعہ مدرسین قم)، علامہ سید افتخار حسین نقوی، ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی، حجۃ الاسلام آقائی ڈاکٹر سید حسین مرتضیٰ نقوی اور دیگر معزز علماء کرام بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی دینی، علمی، فکری اور ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم نے دین اسلام، ملت جعفریہ اور علمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔
شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔


