آیت اللہ محمد حسین نجفی کی علمی و ملّی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، علامہ سید ساجد علی نقوی
قرآن مجید کی تفسیر سمیت مختلف علوم میں مرحوم کی کاوشوں کے علمی و ادبی حلقے معترف ہیں ،تیسری برسی پر پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد21اگست2026 ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مفسرقرآن اور سلطان المدارس سرگودھا کے سرپرست اعلیٰ مرحوم آیت ا۔۔ہ علامہ محمد حسین نجفی کی تیسری برسی کے موقع پرکہا کہ اسلامی علوم کی ترویج اور ملّی جدوجہد میں فعال اور نمایاں کر دار اداکرنیوالی شخصیت کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ مرحوم آیت ا۔۔۔ہ ملی پلیٹ فارم سے وابستہ رہے اورعلامہ مفتی جعفر حسین کی وفات کے بعد شیعیان پاکستان کی قیادت کے انتخاب کرنے کے لئے مرکزی کونسل کی تکمیل میں دیگر حضرات کے ساتھ مل کر موثر کردار ادا کیا۔سرزمین پاکستان میں قرآن مجید کی تفسیر سمیت مختلف علوم میںآیت ا۔۔ہ مرحوم کی کاوشوں کے علمی و ادبی حلقے معترف ہیں اسی طرح انہوںنے میدان خطابت میںبھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا ،مرحوم کی مذہبی و ملی خدمات کی ایک طویل فہرست ہے ۔قائد ملت جعفریہ نے آیت ا۔۔ہ محمد حسین نجفی مرحوم کے علو درجات کی دعاکرتے ہوئے پسماندگان ، شاگردان ، ارادتمندانن اور عقیدت مندان سے تسلیت کا اظہار بھی کیا اورتوفیقات خیر کی دعا کی۔
آیت اللہ محمد حسین نجفی کی علمی و ملّی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، علامہ سید ساجد علی نقوی
متعلقہ مضامین


