پیر, نومبر 23, 2026
ہومتنظیمیقائد ملت جعفریہ پاکستان سے شیعہ علماء کونسل لاہور کے وفد کی...

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے شیعہ علماء کونسل لاہور کے وفد کی ملاقات، تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل لاہور کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں چوہدری صغیر عباس ورک، سید زاہد علی بخاری، روشن علی، مولانا شیراز احمد فراز، مولانا یوسف جعفری، نعیم عباس چغتائی، ملک علی حیدر اعوان، مولانا مختار حسین ثقفی، سید تفسیر حیدر کاظمی ایڈووکیٹ، اصغر عباس سیواگ، اظہر عباس سیواگ، محسن علی، سید شبیر حسین شاہ، چوہدری آصف حسین جٹ اور سید محمد سلیم شاہ شامل تھے۔

قائد محترم نے وفد کی گزارشات پر مختلف تنظیمی و دیگر امور کے حوالے سے رہنمائی فرمائی اور وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین