قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے بلتستان سے تشریف لائے مولانا فرمان علی سعیدی اور مولانا منظور حسین محمدی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے قائد محترم کی زوجہ کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور دعائے مغفرت کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ قائد محترم نے وفد کی گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


